حیدرآباد۔ 21۔مئی (اعتماد نیوز)آج اڑیسہ کے وزیر اعلی کی حیثیت سے بیجو
جنتا دل چیف نوین پٹنائک نے چوتھی مرتبہ حلف اٹھایا۔اڑیسہ گورنر ایس سی
جامر نے حلف دلایا۔ نوین پٹنائک کے ساتھ انکے 21کابینی وزرا کی ٹیم نے
بھی
حلف لیا۔اس تقریب میں کئی سرکاری آفسرس موجود تھے۔خیال رہے کہ بیجو جنتا
دل پارٹی نے 147رکن اسمبلی میں کل 117 سیٹوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ
21پارلیمانی سیٹوں میں اس پارٹی نے 20پارلیمانی نشستوں پر شاندار کامیابی
حاصل کی۔